تعلیم کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے آج کہاکہ 100 نئے اسکول بنائے جائیں گے جو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر ہوں گے۔
مسٹر کیجری وال نے اپنے پروگرام ’ٹاک ٹو اے کے‘
میں عوام سے راست بات چیت کرتے ہوئے کہا ’جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو تعلیم کے میدان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا۔
ا سلئے پہلے بجٹ میں تعلیم پر اخراجات کو پانچ ہزار کروڑ سے بڑھا کر 10 ہزار کروڑ روپئے کردیا گیا ہے